yگوادر، وزیر اعلیٰ بلوچستان کے زیرصدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس

پیک کے منصوبوں پر کام کرنے والے چینی ماہرین اور تمام ورکرز کی فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنائے جانے کا اعلان

جمعرات 28 مارچ 2024 20:55

Yگوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان کے زیرصدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ،سی پیک کے منصوبوں پر کام کرنے والے چینی ماہرین اور تمام ورکرز کی فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنائے جانے کا اعلان ،وزیراعلی بلوچستان نے کہاکہ خطے سے دہشت گردی کی عفریت کا خاتمہ کردینگے ،اجلاس میں رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان سمیت کورکمانڈر بلوچستان بھی شامل تفصیلات کے مطابق وزیراعلی بلوچستان میر سرفرازبگٹی اور کورکمانڈر بلوچستان راحت نسیم سمیت آئی جی پولیس اورایڈیشنل چیف سیکرٹری بلوچستان داخلہ زاہد سلیم ایک روزہ دورہ پر گوادر پہنچ گئے ڈپٹی کمشنر آفس گوادر پہنچنے پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے وزیر اعلی کو گارڈ آف آرنر اور سلامی پیش کی ۔

(جاری ہے)

وزیراعلی بلوچستان میر سرفرازبگٹی کی زیرصدارت ہونے والی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ زاہد سلیم، آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ کمشنر مکران ڈویژن سعید احمد عمرانی اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی اجلاس میں امن و امان اور گوادر سیف سٹی منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا جبکہ گوادر شہر میں نکاسی آب سے متعلق اقدامات پر جی ڈی اے حکام کی جانب سے وزیراعلی کو بریفنگ دی گئی سیکرٹری فشریز عمران گچکی نے غیرقانونی ٹرالنگ سمیت حالیہ بارش کے دوران ماہی گیروں کو پہنچنے والے نقصانات ادرانکو درپیش مسائل اور حکومتی اقدامات کے حوالے کمیٹی کو بریفننگ دی اس موقع پر وزیراعلی بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردی کی عفریت کا خاتمہ کریں گیانہوں نے کہاکہ سی پیک منصوبے پاکستان اور بلوچستان کی ترقی کے ضامن ہیں وزیراعلی نے سی پیک کے منصوبوں پر کام کرنے والے چینی ماہرین اور تمام ورکرز کی فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا رہا ہیاور گوادر سیف سٹی منصوبے پر کام کی رفتار کو تیز کردیا گیا ہے اور ہم گوادر کو ایک محفوظ شہر بناکر رہے گیں انہوں نے کہاکہ امن وامان کی بحالی ہماری حکومت کی پہلی ترجیح ہے اور ہم عوام کے ساتھ مل کر دہشت گردی کا مقابلہ پوری قوت سے کرینگے اور پاک فوج تمام سیکورٹی فورسز اور پوری قوم نے ثابت قدمی سے دہشت گردی کا مقابلہ کررہی ہے وزیراعلی نے کہاکہ گوادر کی ترقی کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتیں تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاررہی ہیں گوادر میں ہونے والی نقصانات کے حوالے سے وزیراعلی بلوچستان نے بتایا کہ بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں بحالی منصوبوں پر کام جاری ہیاور بارش سے متاثرہ لوگوں میں امدادی چیک تقسیم کیے جارہے ہیں تاکہ وہ دوبارہ بحال ہوسکیں انہوں نے کہاکہ متاثرین کی مکمل بحالی تک انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں