eحکومت نے گوادر مال بردار ٹرین منصوبے کی منظور دیدی

ض*نئی ابھرتی ہوئی جدید بندرگاہ کے طور پر گوادر کی مسابقت کو یقینی بنائے گا

اتوار 7 اپریل 2024 17:50

c گوادر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اپریل2024ء) حکومت پاکستان نے میگا پروجیکٹ "گوادر مال بردار ٹرین منصوبے کی منظوری دیدی ، اس کا مقصد گوادر بندرگاہ کو ملک کے باقی حصوں خاص کر بلوچستان کے اندرونی علاقوں سے جوڑنا ہے جو ایک اہم پیشرفت ہے۔ گوادر پرو کے مطابق گوادر سمارٹ پورٹ سٹی ماسٹر پلان کے تحت گوادر مال بردار ٹرین منصو بہ اندرون ملک رابطوں کو مضبوط بنائے گا ، کارگو کے بہا ومیں اضافہ کرے گا اور نئی ابھرتی ہوئی جدید بندرگاہ کے طور پر گوادر کی مسابقت کو یقینی بنائے گا۔

یہ ٹرین فریٹ نقل و حرکت کے ذریعے لاجسٹکس اور نقل و حمل کاربن فٹ پرنٹ کو کم کرکے ماحولیاتی فوائد کو بھی کھولے گا . گوادر پرو کے مطابق اس سلسلے میں پاکستان ریلویز اور گوادر پورٹ اتھارٹی پہلے ہی ایک تفصیلی سروے کر چکے ہیں جس میں ریلوے ٹریک اور متعلقہ ڈھانچے بچھانے کے فریم ورک کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

گوادر شہر اور بندرگاہ کے ماسٹر پلان کے مطابق کوہ بٹل اور ایسٹ بے ایکسپریس وے کے ساتھ ٹریک کی تعمیر کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

گوادر پرو کے مطابق مجوزہ ٹریک گوادر بندرگاہ کی برتھوں کو گوادر کے مرکزی ریلوے یارڈ سے منسلک کرے گا، جسے مزید توسیع دی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے گوادر پورٹ اتھارٹی اور پورٹ آپریٹر نے روٹ کے ساتھ انفرااسٹرکچر خالی کرنا شروع کر دیا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی ہدایت پر گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے کنٹینر یارڈ کی تعمیر کے لیے پاکستان ریلوے کی پہلے سے حاصل کی گئی زمین سے متصل 50 ایکڑ اراضی حاصل کرنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔

گوادر پرو کے مطابق گوادر پورٹ اتھارٹی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ سینیٹ کمیٹی برائے میری ٹائم افیئرز نے گوادر پورٹ سے ایم ایل ون اور کوئٹہ ریجنز کے ساتھ ریلوے رابطے کے اہم آپشن پر غور کیا ہے۔ اجلاس کے دوران کمیٹی نے گوادر پورٹ کو قومی اور بین الاقوامی لاجسٹک نیٹ ورکس میں ایک اہم مرکز کے طور پر پیش کرتے ہوئے تجارت اور نقل و حمل کو آسان بنانے میں اہم کردار ادا کرنے کے لئے ریل کنکشن کا تصور پیش کیا۔

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں