جلالپور بھٹیاں، وزیر اعظم عمران خان اور حکومت پنجاب کی ہدایت پر شجر کاری مہم زور و شور سے جاری ہے، اے ڈی سی

پیر 20 جولائی 2020 15:48

جلالپور بھٹیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2020ء) وزیر اعظم عمران خان کی شجر کاری مہم کے سلسلہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوعدنان ارشاد چیمہ اور اسسٹنٹ کمشنر ایچ آ رفاروق احمد نے سرکٹ ہاؤس میں پودے لگائے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اُن کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان اور حکومت پنجاب کی ہدایت پر موسم برسات کی شجر کاری مہم زور و شور سے جاری ہے، وزیر اعظم کے کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت اس شجر کاری مہم کا مقصد ماحول کو خوبصورت اور سر سبز بنانا ہے، حکومتی اداروں کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم ٹائیگر فورس اور شہری اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں، حکومت پنجاب کی اس شجر کاری مہم کے ثمرات آنے والی نسلوں پر اثر انداز ہوں گے اور یقینا زیادہ سے زیادہ پودے لگانے سے ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ اور شہری و دیہاتی علاقوں کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں