حافظ آباد پولیس کی جانب سے سڑکوں پر تجاوزات کے خلاف مہم کا آغاز کر دیا

اس مہم میں پنجاب پولیس حافظ آباد ، ٹریفک پولیس اور ٹی ایم اے نے دکان داروں کو آگاہ کیا

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 16 جون 2021 14:26

حافظ آباد پولیس کی جانب سے سڑکوں پر تجاوزات کے خلاف مہم کا آغاز کر دیا
حافظ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جون 2021ء،نمائندہ خصوصی،اسامہ ارشاد) تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نورش صباء اور ڈی پی او رانا معصوم نے حافظ آباد میں قائم غیر قانونی تجاوزات کو ختم کرنے کے لئے ایک ٹیم تشکیل دی جس میں پنجاب پولیس ، ٹریفک پولیس اور ٹی ایم اے مل کر روزانہ کی بنیاد پر سڑکوں اور بازاروں کو کھلا رکھنے کے لیے گشت کیا کرئے گی۔

اردوپوائنٹ کے اینکر اسامہ ارشاد سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی ایس پی صدر ضیغم ثناء نے کہا دکان داروں نے اپنی اپنی دکانوں کے باہر ڑیڑیاں لگوائی ہوتی ہیں جو کہ غیر قانونی ہیں جس وجہ سے روڑ تنگ ہو جاتے ہیں اور ٹریفک کی روانی بہت متاثر ہوتی ہے جس سے پیدل چلنے والوں اور خاص طور پر ایمرجنسی کی صورت میں ایمبولینسیز کو جائے حادثہ یا ہسپتال پہنچنے میں مشکالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)



انہوں نے مزید کہا کہ ایک مہذب معاشرے کی پہچان ہے کہ شہری اپنے شہر کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں۔۔۔ ڈی ایس پی ٹریفک پولیس محمد ندیم نے کہا کہ ہم پوری کوشش کر رہے ہیں کہ حافظ آباد شہر تجاوزات سے پاک ہو تاکہ ٹریفک کی روانی رواں دواں رہے۔ انہوں نے دکان داروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ اگر کسی دکان کے سامنے ڑیڑی دیکھی تو دکان دار اور ڑیڑی والے دونوں کے خلاف ایف ائی درج کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں