تھانہ جلالپور بھٹیاں پولیس کی کاروائی، منشیات فروش شجاع دین گرفتار،ڈیڑھ کلو سے زائد چرس برآمد، مقدمہ درج،

.مزید تفتیش جاری، معاشرے سے منشیات جیسی لعنت کا قلع قمع کرنے کےلئے منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث اشخاص کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ڈی پی او محمد معصوم

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 21 جون 2021 16:45

تھانہ جلالپور بھٹیاں پولیس کی کاروائی، منشیات فروش شجاع دین گرفتار،ڈیڑھ کلو سے زائد چرس برآمد، مقدمہ درج،
حافظ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون 2021ء،نمائندہ خصوصی،اسامہ ارشاد) تفصیلات کے مطابق ڈی پی او حافظ آباد محمد معصوم کی ہدایت پر حافظ آباد پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ جلالپور بھٹیاں پولیس نے اصغر بھٹی چوک کے قریب کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش شجاع دین کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1580 گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا ۔

(جاری ہے)

حافظ آباد پولیس کی جانب سے گزشتہ ہفتے کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کے نتیجہ میں 9 منشیات فروش گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 12 کلو سے زائد چرس، 3750 گرام افیون اور2400 گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی ہے۔ڈی پی اوحافظ آباد محمد معصوم کا کہنا ہے منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث اشخاص کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا تاکہ معاشرے سے منشیات کے ناسور کو ختم کیا جا سکے۔

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں