عوام کی فلاح و بہبود کے میگا پراجیکٹ شروع کئے جارہے ہیں ،ایم پی اے میاں احسن عنصر بھٹی

ہفتہ 6 نومبر 2021 16:01

پنڈی بھٹیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2021ء) تحریک انصاف کے ایم پی اے میاں احسن عنصر بھٹی نے کہاہے کہ عوام کی فلاح و بہبود کے میگا پراجیکٹ شروع کئے جارہے ہیں ان منصوبوں پر ڈھائی ارب روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ میگا منصوبوں میں ٹراما سنٹر،اسٹیڈیم،شہر کی نکاسی آب کے لئے سیورج سسٹم اور کارپٹ سڑکیں شامل  ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ حلقہ کی  ہر یونین کونسل کو پانچ پانچ کروڑ روپے بھی ترقیاتی کاموں کے لئے دئیے جارہے ہیں جس سے دیہاتی عوام کو بنیادی سہولتیں مہیا کی جائیں گی ۔انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے حلقہ کی عوام کو بنیادی سہولتیں کی فراہمی ممکن  ہو گی اور عوام کا معیار زندگی بلند ہو گا ۔جلسہ سے میاں عون انتصار بھٹی، میاں عزم عنصر بھٹی اور بھٹی خاندان کے دیگر ممبران نے بھی خطاب کیا۔

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں