پاکستان عوامی تحریک نے حافظ آباد میں تحریک انصاف کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا

جمعہ 13 جولائی 2018 20:57

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جولائی2018ء) پاکستان عوامی تحریک نے حافظ آباد میںپاکستان تحریک انصاف کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔ اس بات کا اعلان پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی صدر الحاج ملک شفیق الرحمن اعوان اور جنرل سیکرٹری سیٹھ محمد ایوب نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی عہدیداران نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے مرکز کی ہدایت کے مطابق باہمی مشاورت سے پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی قائدین اور عہدیداران نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ حافظ آباد کے حلقہ این اے 87سے پاکستان تحریک انصاف کے اُمیدوار چودھری شوکت علی بھٹی سمیت پی پی کی تینوں سیٹوں پر پی ٹی آئی کے اُمیدوار مامون جعفر تارڑ، ملک فیاض احمد اعوان اور انصر احسن بھٹی کی مکمل اور غیر مشروط حمایت کریں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ضلعی قائدچودھری مہدی حسن بھٹی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے قائد قومی مفاد کی خاطر جب دھرنا دے رہے تھے تو مسلم لیگ(ن) کی حکومت کہتی تھی کہ یہ دھرنا قومی ترقی میں رکاوٹ ہے لیکن جب ایک مجرم پاکستان واپس آرہا ہے تو یہی لیگی احتجاج کر رہے ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے ناموس رسالت پر حملہ کرنے کی سزا مل رہی ہے ۔سانحہ ماڈل ٹائون میں مسلم لیگ(ن) نے جس ظلم اور بربریت کا مظاہرہ کیا اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں