حافظ آبا: محلہ شیرپور میں ڈاکہ، مسلح ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بناکر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، نقدی لوٹ کر فرار

ہفتہ 17 نومبر 2018 18:41

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2018ء) حافظ آباد کے محلہ شیرپور میں ڈاکہ ۔ مسلح ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بناکر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور ھزاروں روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تین مسلح ڈاکو مقامی تاجر حمزہ شہزاد ولد ماجد شہزاد جو کہ گلی مسجد حنیف والی محلہ شیر پورہ میں رہائش پزیر ہے۔اس کے گھر رات کے وقت دیواریں پھلانگ کر داخل ہوئے جنھوں نے اہل خانہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بناکر گھر سے 35تولے زیورات اور 95ہزار روپے نقدی لوٹ لی اور بعدازاں فرار ہوگئے۔ پولیس تھانہ سٹی نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ تاحال ڈاکوئوں کا سراغ نہ لگایا جاسکا ہے

متعلقہ عنوان :

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں