حافظ آباد ،پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں، اشتہاریوں سمیت 13ملزمان کو گرفتارکرلیا

جمعہ 15 مارچ 2019 19:46

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2019ء) حافظ آباد پولیس نے ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے اشتہاریوں سمیت 13ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ڈی پی او حافظ آباد ساجد کیانی کے حکم پر ضلع کے مختلف علاقوں میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا۔

(جاری ہے)

آپریشن تھانہ صدر حافظ آباد ، تھا نہ جلالپور، تھانہ کسیسے سمیت دیگر علاقوں میں کیا گیا۔

آپریشن کے نتیجہ میں اشتہاریوں سمیت سنگین جرائم میں ملوث 13ملزمان گرفتار کر لیئے گئے۔ گرفتار ملزمان میں عمران مالک سے 108گرام افیون، فیصل عباس سے 10لیٹر شراب ، تصور حسین سے 8لیٹر شراب، رضوان علی سے پسٹل 30بور معہ 3گولیاں، خضر حیات سے پسٹل 30بور معہ 3گولیاں، رضوان عرف رضوانی سے پسٹل 30بور معہ 2گولیاںاور علی حسن سے پسٹل 30بور معہ 3گولیاںبرآمد کر کے مقدمات درج کرلئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں