آٹا اور چینی کے سنگین بحران کے بعد بھی کسان دشمن پالیسی تبدیل نہیں کی جارہی ، امان الله چٹھہ

جمعہ 21 فروری 2020 23:09

حافظ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2020ء) کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی نائب صدر امان اللهچٹھہ نے کہا ہے کہ آٹا اور چینی کے سنگین بحران کے بعد بھیکسان دشمن پالیسی تبدیل نہیں کی جارہی جس سے چاول اور کپاس کے بحران کا بھی خطرہ ہے جوملکی معیشت کومزید ابترکرنے کا باعث بنے گا۔

(جاری ہے)

وہ نواحی قصبہ چک بھٹی میں کسان اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ جس سے ملک شوکت علی پھلروان نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی طرف سے یوریا کھاد کی قیمت میں چارسو روپے کمی کے اعلان کے برعکس صرف دوسوروپے کا نوٹیفیکشن جاری کیا گیا مگراس پر بھی عمل درآمدنہ ہونے سے بلیک کا دھنداجاری ہے جو زراعت سے غیر سنجیدہ حکومتی رویہ کا ثبوت ہے۔

متعلقہ عنوان :

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں