حافظ آباد، ضلع بھر میں 15۔اگست سے انسداد پولیو مہم شروع ہو گی

پیر 10 اگست 2020 22:05

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2020ء) چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ حافظ آباد ڈاکٹر رحمت اللہ ثاقب کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں 15۔اگست سے انسداد پولیو مہم شروع ہو گی ۔انسداد پولیو مہم کے دوران دو لاکھ سے زائد بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائینگے جس کے لیے محکمہ صحت کی جانب سے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر رحمت اللہ ثاقب کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں 15سے 18اگست تک انسداد پولیو مہم جاری رہیگی انکا کہنا تھا کہ پولیو مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کی دو لاکھ نو ہزار سے زائد بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائینگے جس کے لیے محکمہ صحت کی جانب سے پانچ سو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو بس اسٹینڈ،ریلوے اسٹیشن اور گھر گھر جا کر بچوں کو حفاظتی قطرے پلائینگی انکا کہنا تھا کہ انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے محکمہ صحت کے ساتھ ایجوکیشن،پولیس،پاپولیشن ویلفیئر،سوشل ویلفیئر،لیبر اور دیگر محکموں کے ملازمین کی بھی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

سی ای او ہیلتھ کا کہنا ہے کہ میڈیا کے نمائندے اس قومی مہم کو کامیاب بنانے اور عوام میں اس سلسلہ میں آگاہی کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کریں تاکہ پانچ سال تک کی عمر کا کوئی ایک بچہ بھی پولیو سے بچائو کے قطرے پینے سے نہ رہ جائے ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ بچوں کو عمر بھر کی معذوری اور پولیو جیسی خطرناک بیماری سے بچانے کے لیے حفاظتی قطرے ضرور پلائیں

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں