حافظ آباد ،آوارہ کتوں نے دو افراد کو کاٹ کر زخمی کردیا

منگل 14 ستمبر 2021 00:27

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2021ء) حافظ آباد کے بجلی محلہ میں آوارہ کتوں نے دو افراد کو کاٹ کر زخمی کردیا۔ شہر بھر میںآوارہ کتوں کی بہتات شہریوںکے لئے وبال جال بن گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز حافظ آباد شہر کے بجلی محلہ میں آوارہ کتوں نے محمد مطلوب نامی شخص اور ایک بچے کو کاٹ کر شدید ذخمی کردیا۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ میونسپل کارپوریشن نے کئی بار آورہ کتوں کو ارنے کی بلندبانگ دعوے کئے لیکن اسکے باوجود شہر بھر کی شاہرائوں اور گلی محلوںمیں آوارہ کتوںکی بھرمار ہمہ وقت دیکھائی دے رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں