جلا ل پور جٹاں میونسپل کمیٹی کا اجلاس کل طلب

منگل 26 اکتوبر 2021 23:50

جلا ل پور جٹاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2021ء) بلدیاتی اداروں کی بحالی کے بعد چیئر مین میونسپل کمیٹی جلا ل پور جٹاں سید عاشم علی نے میونسپل کمیٹی کا اجلاس 28اکتوبر بروز جمعرات کو طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وفات پانیوالے کونسلر عبد السعید بٹ ، لیڈ ی کونسلر ششماد بیگم کی فاتحہ خوانی کی جائے گی۔ میونسپل کمیٹی کے تمام کونسلرز کو اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے۔ اجلاس میں صفائی ، واٹر سپلائی سمیت سٹریٹ لائٹ و دیگر مسائل پر لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔ اجلاس کی صدارت وائس چیئر مین حاجی مرزا ریاض کرینگی

متعلقہ عنوان :

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں