پنڈی بھٹیاں شہر میںمعمولی آندھی بارش میں گھنٹوں بجلی بندش معمول

ٹرانسفارمر جگہ جگہ ننگے تاروں کے جوڑ پچاس سالہ بجلی کا بوسیدہ تاروں کا نظام بجلی کی باربار بندش کا باعث حکام اور ذمہ دار آفسران کو ٹس سے مس تک نہ ہے،صارفین بجلی درست کرانے کے لئے رلنے لگے

جمعہ 11 مارچ 2022 23:54

پنڈی بھٹیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مارچ2022ء) سٹی میںمعمولی آندھی بارش میں گھنٹوں بجلی کا بند رہنا معمول بنا ہوا ہے بر وقت شکایات کا ازالہ نہیں کیا جا رہا اور صارفین بجلی درست کرانے کے لئے رلنے لگے بجلی کی بوسیدہ تاریں ٹرانسفارمر جگہ جگہ ننگے تاروں کے جوڑ پچاس سالہ بجلی کا بوسیدہ تاروں کا نظام بجلی کی باربار بندش کا باعث بنتا آ رہا ہے مگر حکام اور ذمہ دار آفسران کو ٹس سے مس تک نہ ہے ایک لاکھ سے زائد آبادی کیلئے شکایات سیل میں انتہائی کم سٹاف اور فنی خرابیاں دور کرنے کیلئے بجلی کی تاریں اور ٹیپ تک کی فراہمی بھی صارفین کو ہی کرنی پڑتی ہے شہریوں نے اس صورت حال کو صارفین کا سراسر استحصال قرار دیتے ہوئے کہا ہے گپگیوکے چیف ایگزٹیو کی توجہ اس جانب دلاتے ہوئے مطالبہ کیا ہے اس بوسیدہ نظام بجلی سے نجات دلائیں جوکہ پی ٹی آئی حکومت کی بد نامی کا باعث بھی بن رہا ہے شہریوں نے کہا ایسا معلوم ہوتا ہے متعلقہ حکام کی توجہ تک نہ ہے اور یہ ہی کہا جا سکتا ہے اس شہر کا والی وارث تک کو ئی بھی نہیں اور عوامی نمائیندوں کی بھی عدم دلچپسی ہے بجلی جیسے مسئلہ کو حل نہیں کرایا جا سکا جبکہ بجلی کی بار بار بندش سے مریضوں بوڑھے بچے پریشان شہریوں نے کہا ہے ننگی تاریں ہر لمحہ انسانوں کی زندگیوں کے لئے خطرہ کا الارم ہے مگر بجلی کی تاروں کے جگہ جگہ گچھے محکمہ کی کارگردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے پنڈی بھٹیاں اندرون شہر کے گلی محلوں میں بجلی کے لٹکتے ننگے تار لو گوںکے سروں پر موت بن کر منڈ لا نے لگے شکا یا ت کے با وجود اس طر ف کو ئی تو جہ دی جا تی ۔

(جاری ہے)

کئی دہا ئیوں سے پنڈی بھٹیاں شہر کے گلی محلوں چو ک چورائیوںمیں بجلی کے بے ہنگم ننگے تار لٹک رہے ہیں جو کسی بھی وقت بڑے حادثہ کا سبب بن سکتا ہے شہر یوں نے کہا کہ وہ برقت بھاری بھر کم بل ادا کر تے چلے آ ئے ہیں لیکن کبھی گیپکو حکام نے عوام کی اس گھبیر مسل،ْہ سے جان چھڑانے کی کوشش نہیں کی بار شوں کے موسم میں دیواریں گیلی ہو نے کے سبب اکثر ان میں کر نٹ اا جا تا ہے جبکہ یہ تاراتنے نیچے لٹک رہے ہیں کہ آتے جا تے لو گوں کے چھو جا نے کا خدشہ مو جودرہتا ہے شہر یوں نے گیپکو کے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے

متعلقہ عنوان :

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں