حافظ آباد، مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

ہفتہ 6 جنوری 2024 15:59

حافظ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2024ء) حافظ آباد کے نواحی گاؤں رامکے چٹھہ میں مکان کی خستہ حال چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد ملبے تلے دب کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی اور 2 بیٹیاں شامل ہیں، ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ملبے سے میاں بیوی اور 2 بیٹیوں کی لاشیں جبکہ 4 کو زخمی حالت میں ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا۔جاں بحق ہونے والوں میں 40 سالہ آصف، 35 سالہ شازیہ، 14 سالہ ایمان فاطمہ اور 5 سالہ ذلیخہ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں