عام انتخابات ،مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف ( کل )سے انتخابی مہم کا آغاز کرینگے

مریم نواز بھی ہمراہ ہوں گی، میونسپل اسٹیڈیم میں خطاب کریں گے ، تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی

بدھ 17 جنوری 2024 12:10

عام انتخابات ،مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف ( کل )سے انتخابی مہم کا آغاز کرینگے
لاہور/حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف عام انتخابات کے سلسلہ میں ( جمعرات)سے انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔

(جاری ہے)

پارٹی کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز بھی ان کے ہمراہ ہوں گی ۔جلسے کے انعقاد کے لئے میونسپل اسٹیڈیم میں انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ۔ نواز شریف مستقبل کے معاشی روڈ میپ پر مشتمل انتخابی بیانیہ لے کر میدان میں اتریں گے۔

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں