کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور انڈیا کے غاصبانہ قبضہ کے خلاف کوہالہ کے مقام پر ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی

حکومت پاکستان مقبوضہ وادی میں فوری طور پر اشیاء خوردونوش اور ادویات پہنچانے کے لیے اقوام متحدہ سے رابطہ کرے ‘مقررین

ہفتہ 17 اگست 2019 14:35

مظفرآباد/کوہالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2019ء) مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم ظم وبربریت کے خلاف کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور انڈیا کے غاصبانہ قبضہ کے خلاف ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی جسکی قیادت جمعیت علماء اسلام کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل قاری محمد ظریف عباسی نے کی شرکائریلی نے سیاہ پرچم اٹھائے ہوئے تھے اور بھارت کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی گہی شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارتی ظلم و ستم اور بربریت کی مذمت اور کشمیریوں کے حق خودارادیت دلوانے کے مطالبات شامل تھے برسالہ سے شروع ہونے والی ریلی کا اختتام کوہالہ کے مقام پرہوا جہاں پر جلسہ عام منعقد ہوا اس موقع پر قاری محمد ظریف عباسی.

(جاری ہے)

سردار تسلیم عباسی. سابق ڈی جی لوکل گورنمنٹ سردار منیر عباسی.سردار سلیم عباسی. سردار فیاض عباسی. مولانا صداقت. مولانا سہیئل عباسی. حافظ ناصر عباسی. مولانا راجہ طارق. مولانا یامین. مجاہد ندیم عباسی. راجہ عبدالشکور. مقبول عباسی. خرم خان.حافظ عدیل معاویہ.مجاہد زیشان.سردار غلام مصطفے عباسی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام عالم مقبوضہ کشمیر میں قتل عام بند کروانے مقبوضہ وادی میں کرفیو کے باعث اشیاء خوردونوش اور ادویات کی شدید قلت ہے حکومت پاکستان مقبوضہ وادی میں فوری طور پر اشیاء خوردونوش اور ادویات پہنچانے کے لیے اقوام متحدہ سے رابطہ کرے انہوں نے کہا کہ لاکھوں کشمیری وطن کے دفاع کے لئے پاک افواج کے شانہ بشانہ سینہ سپر ہیں ہم پاک افواج کی جرات اور دلیری پر انکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اقوامِ متحدہ اور سلامتی کونسل سمیت پوری دنیا کی انسانی حقوق کی تنظیمیں قابض بھارتی افوج کی بربریت اور بہیمانہ قتل و غارت بند کروا کر کشمیریوں کو انکا پیدائشی حق حق خودارادیت دلوانے کے لہئے اپنا کردار ادا کریں اس موقع پر کوہالہ کی تاجر برادری نے اس جلسہ میں بھر پور شرکت کی-

ہالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں