ہنگو ، نیشنل بینک آف پاکستان اعتماد اسلامک بینک کی افتتاحی تقریب

بدھ 8 نومبر 2017 16:42

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2017ء) ہنگو میں نیشنل بینک آف پاکستان اعتماد اسلامک بینک کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔ڈپٹی کمشنر ہنگو شاہد محمود نے افتتاح کیا۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر ہنگو سمیت این بی پی کی ریجنل ڈائریکٹر صائمہ،ضلع ناظم اخونزادہ مفتی عبید اللہ،سرکاری افسران اور بلدیاتی ناظمین ،علاقہ معززین موجود تھے۔

تقریب سے خطاب میںمفتی عبید اللہ، شاہد محمود ،ممبر بورڈ مفتی عمران و دیگر مقررین نے کہا کہ اسلام دین فطرت ہے اور دین اسلام میں تجارت حلال جبکہ سودی نظام کی قطعی طور پر ممانعت کی گئی ہے۔مقررین نے کہا کہ سودی نظام میں سرمایہ دار طبقہ ترقی کرتا ہے جبکہ عام آدمی پر زندگی کے دروازے بند ہو جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام جامع دین ہے جس میں تمام تر مسائل کا بخوبی حل موجود ہے۔

(جاری ہے)

ضلع ہنگو میں بلا سود بینکاری کے نظام کی شدت سے ضرورت محسوس کی جار ہی تھی جس کے ضمن میں علماء کرام نے کلیدی کرادار ادا کیا،بلا سود بینکاری نظام پر تمام تر علماء کرام متفق ہیں جس کا آغاز نیک شگون ہے۔تقریب سے خطاب میں این بی پی کی ریجنل ڈائریکٹر صائمہ نے کہا کہ ضلع ہنگو میں این بی پی اسلامک اعتماد بینک کے بلا سود بینکاری نظام کے تحت سود سے پاک بینکاری متعارف کرادی گئی ہے اور اعتماد اسلامک بینک کے مین برانچ کیساتھ ساتھ علاقاجات درسمند اور توغ سرائے کے این بی پی برانچ بھی اسلامی بینکاری نظام سے منسلک کردئیے گئے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ اسلامک بینکاری نظام کو جید علماء رکرام کے تشکیل کردہ علماء بورڈ کی زیر نگرانی آگے بڑھایا جائیگا۔تقریب کے اختتام پر صائمہ نے ڈی سی شاہد محمود،ڈی پی او احسان اللہ،اے ڈی سی عطاء المنعم،سابق ایم پی اے عتیق الرحمان،ضلع ناظم مفتی عبید اللہ ،تحصیل ناظم عامر غنی،تحصیل ناظم ٹل حاجی پیائو زار،نورآواز ایڈوکیٹ،رحمت اللہ زار،فرید سنگ کو اعزازی شیلڈ دئیے۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں