ھنگو محکمہ تعلیم زنانہ متحرک،

پولیو ڈیوٹیوں سے غیر حاضر 21 خواتین اساتزہ کو شوکاز نوٹس جاری ماہانہ تنخواہ سے 15 روز کٹوتی کے احکامات بھی جاری

منگل 21 نومبر 2017 17:11

ھنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2017ء) ھنگو محکمہ تعلیم زنانہ متحرک۔ پولیو ڈیوٹیوں سے غیر حاضر 21 خواتین اساتزہ کو شوکاز نوٹس جاری،ماہانہ تنخواہ سے 15 روز کٹوتی کے احکامات بھی جاری۔ یونین کونسل رئیسان میں گرلز مڈل سکول کا بھی افتتاح۔شعبہ تعلیم زنانہ ہنگو میں قوانین کی پاسداری یقینی بنائی گئی ہے۔ نئے گرلز سکولوں کے قیام سے خواتین کو حصول تعلیم کے بہترین مواقع میسر آئیں گے۔

ڈی ای او فی میل فرزانہ سردار۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ہنگو شاہد محمود کی خصوصی ہدایات پر محکمہ تعلیم زنانہ ہنگو نے فوری ایکشن لیتے ہوئے محکمانہ کاروائی کے تحت 3 روز انسداد پولیو مہم کے ڈیوٹیوں سے غیر حاضر 21 خواتین اساتذہ کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کیساتھ ساتھ مزکورہ غیر حاضر خواتین اساتذہ سے 15 روز کی کٹوتی کے بھی احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ دوسری جانب ڈسٹرکٹ ایجوکیشن زنانہ آفیسر فرزانہ سردار نے یونین کونسل رئیسان میں گرلز مڈل سکول کا بھی افتتاح بھی کیا۔افتتاحی تقریب کے موقع پر یو سی ناظم سید جلیل میاں،بلدیاتی نمائندے اور عمائدین علاقہ بھی موجود تھے۔ صحافیوں سے بات چیت میں ڈی ای او زنانہ فرزانہ سردار نے کہا کہ خواتین کے تعلیم کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے حکومت تعلیمی اداروں کے قیام اور فعال بنانے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شعبہ تعلیم کے دباو سے بالاتر خالصتاً قانون کی پاسداری کا ادارہ ثابت کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرلز سرکاری مڈل سکول رئیسان سے تعلیمی شرح میں اضافے اور خواتین کو حصول تعلیم کے مواقع گھر کی دہلیز پر فراہم ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم زنانہ ہنگو میں فیصلے ایجوکیشن قوانین کی روشنی میں محکمہ تعلیم خیبر پختونخواہ کے حکام بالا اور ضلعی انتظامیہ کی سر پرستی میں میرٹ کی بنیاد پر کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں