ہنگو،محکمہ تعلیم مردانہ نے NTS ٹیسٹ پاس اُمیدواران سے تعلیمی کوائف طلب کر لئے

منگل 9 اکتوبر 2018 21:13

ہنگو،محکمہ تعلیم مردانہ نے NTS ٹیسٹ پاس اُمیدواران سے تعلیمی کوائف طلب کر لئے
ہنگو۔09 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2018ء) محکمہ تعلیم مردانہ نے NTS ٹیسٹ پاس اُمیدواران سے تعلیمی کوائف طلب کر لئے ۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ ہنگو محمد اقبال بنگش کے دفتر سے جاری شدہ ایک پر یس ریلیز کے مطا بق کہ NTSٹیسٹ پاس کر نے والے اُمیدوارن کے مختلف کیڈرز ،سی ٹی ، پی ای ٹی ، اے ٹی ، ٹی ٹی ،پی ایس ٹی اور قاری کی آسامیوں کے لئے مذکورہ اُمیدوران سے اصل تعلیمی کوائف سمیت مر تب شدہ شیڈول کے مطا بق دفتر ھذا میں سی ٹی امیدواران کو 13اکتوبر 2018 ڈی ایم 15اکتوبر ، پی ای ٹی 17اکتوبر ,اے ٹی ،19اکتوبر ، ٹی ٹی 22اکتوبر،پی ایس ٹی 24اکتوبر جبکہ قاری آسامیوں کے اُمیدواران کو 26اکتوبر 2018کو سکروٹنی کمیٹی کے سامنے پیش ہو نے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

پر یس ریلیز کے مطا بق GPAڈگری ہولڈرزمتعلقہ یو نیورسٹی سے مساوی سر ٹیفیکٹ حا صل کر نے کیپا بند ہو نگے جبکہ بعدازں مقررہ تاریخ کو ئی عذر قبول نہ کر نے کی بھی تنبیہ دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں