گورنمنٹ ہائی سکول شاہو خیل ہنگو میں سکول داخلہ مہم کے حوالے سے آگاہی واک

بدھ 10 اپریل 2019 16:18

ہنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2019ء) گورنمنٹ ہائی سکول شاہو خیل ہنگو میں سکول داخلہ مہم کے حوالے سے آگاہی واک ،ہیڈ ماسٹر ڈاکٹر ہمت اللہ خان بنگش سمیت اساتذہ کرام طلباء کی شرکت۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بچوں کو سکولوں میں داخلے کے متعلق گورنمنٹ ہائی سکول شاہو خیل ضلع ہنگو کے طلباء کرام اساتذہ کرام نے ہیڈ ماسٹر ڈاکٹر ہمت اللہ خان کی قیادت میں جی ایچ ایس شاہوخیل سے شاہو چوک تک اگاہی ریلی نکالی گئی۔

اس موقع پر ہیڈ ماسٹر ڈاکٹر ہمت اللہ خان نے کہاکہ واک کا مقصد عوام کو اگاہی دینا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ضرور سکولوں میں داخل کرائیں کیو نکہ تعلیم کا حصول تمام بچوں کابنیادی حق ہے۔انہوں نے والدین پر زور دیاکہ وہ اپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے روشناس کرائیں۔انہوں نے کہاکہ شرح خواندگی بڑھانے کے لئے سکول سے باہر تعلیم سے محروم تمام بچوں کو سکولوں میں داخلے کرائیں۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں