حکومت قبائلی عوام کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، عباس خان آفریدی

جمعرات 22 نومبر 2018 16:00

ہنگو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2018ء) ضلع انتظامیہ اورکزئی نے مقامی لوگوں میں پولٹری مصنوعات تقسیم کردئیے۔ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن قبائلی ضلع اورکزئی نے لوئر سب ڈویڑن کلایہ میں یو ایس ایڈ کے تعاون سے مقامی لوگوں میں پولٹری مصنوعات تقسیم کیں۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر لوئر سب ڈویڑن کلایہ عباس خان آفریدی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کلایہ ہیڈ کوارٹر کے ڈسٹری بیوش پوائنٹ میں 300 مقامی لوگوں میں پولٹری مصنوعات تقسیم کیں۔اسسٹنٹ کمشنر عباس خان آفریدی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ حکومت قبائلی عوام کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ان کی جلد آبادکاری کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے، قبائلی علاقوں کا خیبر پختونخوا میں انضمام اس جانب اہم قدم ہے۔ عباس آفریدی نے کہا کہ حکومت کو دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں کا احساس ہے اور وہاں کے لوگوں کے دکھوں کا مداوا کرنے کیلئے انتھک کوششیں کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں