ہنگو، نجی آئل کمپنی میں دہشتگردوں کا جدید ہتھیاروں سےحملہ

حملے کے نتیجے میں 4 ایف سی اہلکاروں سمیت 6 سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 23 مئی 2023 12:45

ہنگو، نجی آئل کمپنی میں دہشتگردوں کا  جدید ہتھیاروں سےحملہ
ہنگو(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی 2023ء) ہنگو کے علاقے منجی خیل میں نجی آئل کمپنی میں دہشتگردوں کے حملے میں 4 فرنٹئیر کانسٹیبلری اہلکاروں سمیت 6 سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹک تحصیل کے علاقے منجی خیل میں منزلی 10 آئل فیلڈ ویل پر ایک درجن کے قریب دہشتگردوں نے جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

(جاری ہے)

دو گھنٹے تک سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے دہشگردوں کا مقابلہ کیا،اس حملے میں چھ سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے جن میں 4 ایف سی اور دو نجی سیکیورٹی کے اہلکار ہیں۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔شہید اہلکاروں کی میتوں کو ٹی ایچ کیو ٹل منتقل کر دیا گیا جب کہ پوسٹ مارٹم کے بعد میتیں ان کے علاقوں کو روانہ کی جائیں گی۔ڈی پی او ہنگو آصف بہادر کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے اور سیکیورٹی اداروں کی معاونت بھی حاصل ہے۔ہنگو میں دیگر آئل اینڈ گیس پلانٹس اور پراجیکٹس کی سیکیورٹی بھی سخت کر دی گی۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں