ہنگو اور اورکزئی ایجنسی میں فائرنگ کے واقعات،2افراد قتل،ایک زخمی

منگل 2 اکتوبر 2018 16:00

ہنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2018ء) ہنگو اور اورکزئی ایجنسی میں فائرنگ کے واقعات میں2افراد قتل جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔اورکزئی میں درینہ دشمنی پر فائرنگ سے رزاق خان کو قتل کردیا گیا جبکہ ہنگو میں محمد خواجہ میں باہمی تکرار پر فائرنگ سے محمد موسیٰ قتل جبکہ شاہد زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

پولیس اورسرکاری زرائع کے مطابق اورکزئی ایجنسی کے علاقہ بدگوری میں درینہ دشمنی کی بنا پر فائرنگ سے رزاق خان کو قتل کر دیا گیا جبکہ ملزم واردات کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا دوسری جانب ہنگو کے علاقہ محمد خواجہ میں آپس میں معمولی تکرار پر فائرنگ کے نتیجے میں محمد موسیٰ جاں بحق جبکہ شاہد نامی شخص زخمی ہو گیا۔پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں