ہنگو، تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام، انجیرخوڑہ میں نا معلوم شر پسندوں کی جانب سے نصب کیا گیا تین کلو وزنی بم کو ناکارہ بنا دیا گیا

بدھ 8 مارچ 2017 17:14

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2017ء) تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام، علاقہ انجیرخوڑہ میں نا معلوم شر پسندوں کی جانب سے نصب کیا گیا تین کلو وزنی بم کو ناکارہ بنا دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بم ڈسپوزل سکوارڈ کے انچارج اسدا للہ نے میڈیا کو بتایا کہ بدھ کے روز ہنگو کے علاقہ انجیر خوڑہ میںنا معلوم شر پسندوں نے بم نصب کیا تھا بم ڈسپوزل سکوارڈ کو اطلاع کے بعد بم ڈسپوزل سکوارڈ نے موقع پرپہنچ کر علاقہ انجیر خوڑہ میں نصب شدہ بم کو ناکارہ بنا کر تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں