اورکزئی ایجنسی جامع مسجد ڈبوری دس سال بعد نماز کیلئے کھول دی گئی

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 19:21

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء)اورکزئی ایجنسی جامع مسجد ڈبوری دس سال بعد نماز کیلئے کھول دی گئی ۔اورکزئی ایجنسی میں40ہزار سے زائدنماز پڑھنے والے فرزندان اسلام کی واحد جامع مسجد ڈبوری کو دس سال پہلے دہشت گردی کے دوران بند کیا گیا تھا۔ جامع مسجد میں ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر غازی گلاب جمال اور سنیٹر اورنگزیب اور پولیٹیکل ایجنٹ خالد اقبال نے بھی نماز ادا کی۔

تفصیلات کے مطابق اورکزئی ایجنسی میں دس سال پہلے دہشت گردی کی وجہ سے جامع مسجد ڈبوری کو بند کر دیا گیا تھاجو کہ د س سال مسلسل نماز کے لئے مکمل طور پربند رہاجس کو کامیاب فوجی آپریشن سے قائم امن و امان کے بعد دوبارہ نمازوں کے لئے کھول دیا گیا ۔جامع مسجد ڈبوری کو نمازوں کے لئے دوبارہ کھولتے ہی ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر غازی گلاب جمال ،سنیٹر اورنگزیب،پولیٹیکل ایجنٹ اور فورسز کے افسران سمیت ہزاروں افراد نے نماز ادا کیں۔

(جاری ہے)

ڈبوری میں قائم یہ وہ جامع مسجد ہے جہاں دس سال پہلے 40ہزار سے زائد اورکزئی او ر تیراہ میدان سے آفریدی قبائل نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے آتے تھے لیکن بعد میںانتظامیہ کو مذکورہ جامع مسجد دہشت گردی کی شدید لہر کی وجہ سے بند کرنا پڑا۔ ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر گازی گلاب جمال اور سنیٹر اورنگزیب خان نے کہا کہ اورکزئی ایجنسی میں مکمل امن و امان قائم ہو چکا ہے اور جامع مسجد کو دوبارہ کھولنا اس بات کا زندہ ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی وجہ سے جامع مسجد تباہ ہو گیا ہے جن کی مرمت کے لئے جلد کام شروع کریں گے۔اس موقع پر علاقہ عوام نے جامع مسجد دوبارہ کھولنے پرممبران اسمبلی ،انتظامیہ اور فورسز کا ژکریہ ادا کیا اورساتھ ہی ساتھ تباہ شدہ املاک کے دوبارہ تعمیر و مرت کا بھی مطالبہ کیا۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں