ہنگو ، 25سالہ خاتون کلہاڑی کے پے در پے سے قتل

جمعہ 12 اکتوبر 2018 18:30

ہنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2018ء) ہنگو میں 25سالہ خاتون کو کلہاڑی کے پے در پے سے قتل کر دیا گیا ۔منا ہل بی بی زوجہ سلمان کی قتل شدہ لاش اُن کے گھر سے بر آمد ۔ پو لیس موقع پر پہنچ گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق ہنگو شہر کے علاقہ شاہو روڈ پر واقع چشمہ جات میں خا تو ن کو کلہاڑی کے پے درپے وار کر کے قتل کر دیا گیا ۔ پو لیس کے مطا بق کہ اطلاع ملنے پر پو لیس پارٹی نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر 25سالہ خاتون مقتولہ منا ہل بی بی زوجہ سلمان کی قتل شدہ لاش اُن کے گھر سے بر آمد کر کے پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی پو لیس کے مطا بق کہ خاتون مقتولہ کے قتل کی تحقیقات شروع کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں