ہنگو انتظامیہ کی تجاوزات کے خلاف کاروائی میں درجنوں کیبن مسمار،5دکاندارگرفتار

بدھ 14 نومبر 2018 17:25

ہنگو۔14 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) ڈپٹی کمشنر ہنگو شاہ فہد کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عزیز اللہ،محکمہ فوڈ کے ضلعی سربراہ صلاح الدین خان لیوی فورس کے ہمراہ ہنگو شہر میں تجاوزات کے خلاف مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے درجنوں کیبن مسمار کرکے ناجائز تجاوازت کا خاتمہ یقینی بنایا ، اس دوران 5 دکاندروں کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا۔

فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر ایک درجن سے زائد ہوٹل مالکان، نانبائیوں اور بیکریوں کے خلاف کرتے ہوئے نانبائیوں کو کم وزن روٹی،عدم صفائی،اور گرانفروشی پر چالان کر کے ہزاروں روپے جرمانے عائد کر دیے۔ چھاپوں کے دوران ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہنگوعزیز اللہ،ڈی ایف سی صلاح الدین خان نے ناجائز تجاوازت سے اجتناب کرتے ہوئے قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ دکاندار غیر معیاری اور زائد المیعاد اشیاء کی فروخت سے گریز کرنے کے ساتھ ساتھ سرکاری نر خنامہ آویزاں رکھا کریںاور عوامی مفادات کے بر عکس کوئی بھی غیر قانونی اقدامات کو قطعی رعایت کے قابل نہیں سمجھا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہوٹل مالکان کھانے پکانے کی اشیاء کی صفائی بہتر بنانے سمیت نانبائی حضرات وزن کا خاص خیال رکھاکریںبصورت دیگر خلاف ورزی کی صورت میں کوئی رعایت نہیں دی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں