ہنگو جامعہ فارقیہ کوٹکی پایاں میں ششماہی امتحانات کے پرچہ جات کا آغاز

جمعہ 16 نومبر 2018 18:12

ہنگو۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) ہنگو جامعہ فارقیہ کوٹکی پایاں میں ششماہی امتحانات کے پرچہ جات کا آغاز ہو گیا۔امتحانات کی نگرانی مدرسہ کے مہتمم مولانا عبد الباقی،مولانا محمد صدیق ،مولانا عبد الجبار و دیگر علماء کرام کے سپرد ہے۔

(جاری ہے)

امتحانات کے انعقاد کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا محمد صدیق نے کہا کہ سال میں دو مرتبہ قواعد و ضوابط کے مطابق شفاف امتحانی ماحول میں مختلف تعلیمی نصاب،دینی و دنیاوی تعلیم کے امتحات منعقد کئے جاتے ہیں جن سے سینکڑوں کی تعداد میں طلباء کرام کو دینی ،دنیاوی اور جدید تعلیم کے حصول کے مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء کو انعامات اور اسناد سے بھی جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں