ٹی ایچ کیو ہسپتال کو یتیم خانے میں تبدیل نہیں ہونے دیں گے، عوامی نیشنل پارٹی

جمعرات 21 فروری 2019 21:06

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2019ء) ٹی ایچ کیو ہسپتال کو یتیم خانے میں تبدیل نہیں ہونے دیں گے ، 70فیصد عوام اس ہسپتال سے مستفید ہوتے ہیں، حکومت اس ہسپتال کے لئے وسائل فراہم کریں ، شہید فرید خان ڈی ایچ کیو ہسپتال میں جو میٹریل یہاں سے لے جایا گیا ہے اسے واپس اسی ٹی ایچ کیو ہسپتال کو فراہم کیا جائے ، ہنگو ہسپتال میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی کمی کو بھی جنگی بنیادوں پر پورا کیا جائے،ان خیالات کا اظہار سابق ناظم اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء گل صاحب شاہ نے اخباری بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فرید خان شہید ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو عجلت میں آپریشنل کیا گیا اور ہنگو مین بازار میں موجود ہسپتال کا میٹریل اور طبی آلات اُس ہسپتال کو آپریشنل کرنے کے لئے منتقل کئے گئے ہیں اور پرانے ہسپتال سے ڈاکٹروں کو بھی نئے ہسپتال میں تعینات کیا گیا جس کے بعد ہنگو تحصیل ہسپتال مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ گیا ہے ، اس ہسپتال میں ڈاکٹروں کی بھی کمی ہے اور اس کے لئے فنڈز بھی دستیاب نہیں، گل صاحب شاہ نے کہا کہ ہنگو تحصیل ہسپتال 70فیصد ہنگو کے عوام کی صحت معالجے کی سہولیات فراہم کرتا تھا مگر اب یہ ہسپتال ویرانی کا منظر پیش کر رہا ہے، انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ اور وزیر صحت سے مطالبہ کیا کہ ہنگو سول ہسپتال میں تمام فراہم کی جائے اور اس کے لئے فنڈز مختص کئے جائیں اور ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی کمی کو بھی دور کیا جائے تا کہ یہ حسب سابق ہنگو کے عوام کے صحت کی ضروریات کو پورا کر سکی

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں