ہنگو میں تین روزہ پولیو مہم25سے 28مارچ تک شروع ہوگی

ہفتہ 23 مارچ 2019 16:37

ھنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) ضلع ھنگو میں 25مارچ تا28مارچ تک تین روزہ پولیو مہم شروع ہوگی۔خیبر پختوخواہ کے دیگر اضلاع کی طرح ہنگو میں 25مارچ تا28مارچ تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کیاجارہا ہے۔پولیو مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیوجسے موزی مرض سے محفوظ رکھنے کیلئے ایک دس ھزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائے جائے گے۔

اس خصوصی پولیو مہم کو زیادہ سے زیادہ موثر انداز میں چلانے کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس مقصد کے لئیتربیت یافتہ پولیو ورکرز پر مشتمل 459 ٹیمیں تشکیل دی گء ہیں۔ان پولیو ٹیموں میں 397موبائل ٹیمیں۔38فکس۔23ٹرنزاٹ ٹیمیں۔4رومینگ ٹیمیں شامل ہیں۔جبکہ مہم کو موثر نگرانی کے 117ایریا انچارج کی تعیناتی عمل میں لاء گء ہیں۔انسداد پولیو مہم کے دوران پولیس کے تعاون سے سیکورٹی کے خاطرخواہ انتظامات کئے گئے ہیں۔ڈسٹرکٹ ھیلتھ افسر ڈاکٹر سید محمد ثمین صاحب نے معاشریکے تمام طبقات پر زور دیا کہ مستقبل پولیو کے ہاتھوں معذوری سے بچانے اور ایک صحت مند معاشریکی تشکیل کیلئے اس پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں