ہنگو:وزیر اعظم اپنے منصب کے شایان شان پب ع لہجہ استعمال میں لائیں

مزہب اور مقدس ہستیوں کے متعلق زبان استعمال نہ کی جائی,مسلمانوں کی دل ازاری پر مبنی لب و لہہجہ اور الفاظ قابل قبول نہیں، عوامی نیشنل پارٹی

پیر 17 جون 2019 21:53

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2019ء) وزیر اعظم اپنے منصب کے شایان شان پب ع لہجہ استعمال میں لائیں,مزہب اور مقدس ہستیوں کے متعلق زبان استعمال نہ کی جائی,مسلمانوں کی دل ازاری پر مبنی لب و لہہجہ اور الفاظ قابل قبول نہیں ان خیالات کا اظہار ممتاز عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور سابق ناظم گل صاحب شاہ نے اخباری بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ہر شعبہ حکومت میں ناکامی کی کالک منہ پر مل لینے کے بعد مزہب اسلام اور اصحابہ اکرام کے متعلق نا مناسب گفتگو کے ذریعے قوم اور مسلمانوں کی دل ازاری میں مصروف ہے وزیر اعظم عمران خان کے رات کے بارہ بجے بہکے بہکے انداز میں اسلام,جنگ بدر اور جنگ احد کے متعلق حقایق کے بر عکس نا مناسب اور عامیانہ الفاظ کے ذریعے صحابہ کی توہین پر مبنی تقریر سے مسلمانوں کو شدید اضطراب اور دکھ کا سامنا کرنا پڑا ہے وزیر اعظم۔

(جاری ہے)

متعدد بار تاریخی )حقایق اور مزہب اور مقدس شخصیات کے متعلق غیر محتاط انداز میں بات کر چکے ہیں مگر اب یہ سلسلہ رکنا چاہیے گل صاحب شاہ نے کہا کہ مدینہ کی ریاست کا نعرہ لگا کر اسلامی شعار کا۔مزاق اڑانا کسی صورت قبول نہیں۔اسلام کے متعلق علم اور معرفت سے محروم وزرا بھی اپنے لیڈر کے نقش قدم پر چل رہے ہیں اگر حکمرانوں نے اپنی روش نہ بدلی اور اللہ سے معافی نہ مانگی تو انہیں اللہ کے غضب و غیض کا سامنا کرنا پڑے گا۔گل صاحب شاہ نے واضح کیا کہ حکومت اپنے انداز اور لب ولہجے پر غور کرے اور قوم کو ریلیف فراہم کرنے پر توجہ دے۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں