سول جج ٹنڈوباگودین محمدمگسی کاصحت مرکزپنگریومیں کا دورہ ،مختلف شعبوں کا دورہ کیا

بدھ 20 اکتوبر 2021 17:34

پنگریو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء)سول جج ٹنڈوباگودین محمدمگسی نے صحت مرکزپنگریومیں ادویات اورعملے کی کمی کی شکایات پرصحت مرکزپنگریوپرچھاپہ ماراچھاپے کے وقت اسپتال کے عملے کی دوڑیں لگ گئیں سول جج نے اسپتال کے مختلف شعبوں کامعائنہ کیاسول جج کے چھاپے کے وقت مریضوں نے شکایات کیں کہ وہ صبح سے بیٹھے ہوئے ہیں انہیں بخار کی ٹیبلیٹ بھی نہیں ملی مریضوں نے سول جج کوبتایاکہ صحت مرکزپنگریوبیس بستروں کااسپتال ہے اورعلاقے کی بڑی آبادی کوطبی سہولتوں کی فراہمی کاواحدذریعہ ہے مگر اس اسپتال کی کارکردگی بہت خراب ہے اسپتال میں ڈاکٹروں اورنیم طبی عملے کی کمی ہے اسپتال کے مختلف شعبے بند پڑے ہیں اوران شعبوں میں موجودآلات خراب ہورہے ہیں رات کے وقت اسپتال میں کوئی ڈاکٹرنہیں ہوتااوریہ اسپتال مریضوں کے لیے بے سودبن گیاہے سول جج ٹنڈوباگونے اسپتال کی ایمبولینس بھی چیک کی جوکہ خراب نکلی جس پرسول جج ٹنڈوباگونے اظہاربرہمی کرتے ہوئے اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرلوکمارسے اس حوالے سے استفسارکرتے ہوئے کہاکہ ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کوکس طرح بدین یاحیدرآبادشفٹ کیاجاتاہے جس پرمیڈیکل سپرنٹنڈنٹ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکے سول جج نے اسپتال کے عملے کی حاضری کارجسٹربھی چیک کیااورغیرحاضرملازمین کے خلاف کاروائی کی ہدایات جاری کیں ادویات کے فقدان کے بارے میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے سول جج ٹنڈوباگوکے سامنے وضاحت کی کہ محکمہ صحت کی جانب سے اسپتال کوانڈنٹ کے مطابق دوائیں فراہم نہیں کی جاتیں جس کی وجہ سے مریضوں کودوائیں کم دی جاتی ہیں طبی اورنیم طبی عملے کی کمی کے باعث اسپتال کی کارکردگی پراثرپڑاہے سول جج ٹنڈوباگو نے اس موقع پرکہاکہ وہ اسپتال کی موجودہ صورتحال کے بارے میں سیشن جج بدین کورپورٹ دیں گے ۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں