ہری پور سے پاکستان تحریک انصاف کی تاریخ ساز کامیابی دراصل پانچ سالوں کی انتھک محنت اور خدمت کا نتیجہ ہے، فیصل خان ترک

پیر 13 اگست 2018 15:30

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) ناظم نیبرہڈ کونسل جنوبی سنٹرل جیل ایریا فیصل خان ترک نے کہا ہے کہ ضلع ہری پور سے پاکستان تحریک انصاف کی قومی و صوبائی نشستوں پر تاریخ ساز کامیابی دراصل پانچ سالوں کی انتھک محنت اور خدمت کا نتیجہ ہے۔

(جاری ہے)

یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نو منتخب رکن قومی اسمبلی عمر ایوب خان، ارکان صوبائی اسمبلی اکبر ایوب خان اور ارشد ایوب خان عوامی خدمت سے سرشار لیڈر ہیں جو ووٹوں کی بارش کو فنڈز کی برسات کے ذریعہ وفا کا بدلہ وفا سے چکائیں گے۔ فیصل خان ترک نے کہا کہ ملک سے کرپٹ جماعتوں کا صفایا ہو گیا ہے، اب کرپشن اور ناانصافی کا مکمل خاتمہ ہو گا اور عام آدمی کے حالات زندگی بہتر ہوں گے۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں