وفاقی وزیر عمر ایوب کی نااہلی کیلئے سابق لیگی ایم این اے بابر نواز خان کی طر ف سے ہائی کورٹ پشاور میں رٹ پٹیشن دائر

بدھ 16 جنوری 2019 23:21

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2019ء) وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کی نااہلی کے لئے سابق ن لیگی ایم این اے بابر نواز خان نے ہائی کورٹ میں رٹ دائر 62/63F1کے تحت رٹ پٹیشن دائر کر دی دائر پٹیشن میں موقف اختیار کیا کہ عمر ایوب کا یو اے ای کا اقامہ لندن فلیٹ حطار میں موجود فیکٹری کے نام پر ایک ارب روپے کا نجی بینک سے قرضہ کی منی ٹریل چھپائی گی جوکہ منی لانڈرنگ کے زمرے میں آتا ہے 1996میں دو لاکھ نوے پونڈ کی بھاری رقم سے لند ن فلیٹ خریدے گے یو اے ای میں FZEکمپنی ظاہر کرکے انوسٹر اقامہ حاصل کیا جس کی معیاد پچیس اکتوبر 2019 کو ختم ہو رہی ہے حطار میں موجود فیکٹری کی زمین کو جے ایس بنک کے پاس گروی رکھ کر نواسن فیکٹری کے لیے ایک ارب روپے کا قرضہ حاصل کیا گیا ہدف نامی این جی اوز کے ڈائریکٹر ہیں غیر ملکی فنڈنگ بھی ملتی رہی الیکشن جیت جانے کے بعد گیارہ ستمبر2018کو چیف ایگزیکٹو اور ڈائریکٹر کے عہدے سے استعفی دے دیا الیکشن کے دوران کاغذات نامزدگی میں ان تمام باتوں کا کوئی ذ کر موجود نہیں ہے سابق مسلم لیگ ن کے ایم این اے انسانی حقوق کمیٹی کے چیرمین بابر نواز خان نے پٹیشن کے دوران موقف اختیار کیا تھا جس پر ہائی کورٹ پشاور کے ابیٹ آباد بنچ نے سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے اگلے ہفتہ تک فریقین کو نوٹس جاری کر دیے زرائع نے بتایا ہے کہ حلقہ این اے انیس سے پاکستان تحریک انصاف کے وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کی نااہلی کے خلاف سابق ایم این اے بابر نواز خان نے رٹ پٹیشن بمعہ ثبوت دیگر نقول شواہد کے ہمراہ دائر کرتے ہوئے وفاقی وزیر عمر ایوب کو 62F1کے تحت نااہلی سمیت دیگر اثاثہ جات چھپانے کی درخواست کی ہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ منی لانڈرنگ کے زریعے رقم بیرون ممالک بھیجی گی لندن دوبئی فلیٹ کی منی ٹریل جمع نہیں کرائی لہذا عمر ایوب کو اثاثہ جات چھپانے پر نااہل کیا جائے سابق ایم این اے بابر نواز خان کے وکیل طاہر حسن لغمانی ایڈوکیٹ نے رٹ دائر کی جس کی سماعت پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد ڈبل بنچ کے سربراہ جسٹس لعل جان خٹک سمیت دو رکنی بنچ کر رہا ہے رابطہ کرنے پر وفاقی وزیرِ توانائی عمر ایوب خان سے رابطہ ممکن نہیں ہو سکا تاہم ہری پور دفتر میں موجو د ان کے سیکرٹری نے اس حوالہ سے موقف میں بتایا ہے کہ کیس بے بنیاد ہے عمر ایوب خان نے اپنے تمام تر اثاثہ جات پہلے ہی ظاہر کر رکھے ہیں سابق ایم این اے نے الیکشن ٹربیونل کے پی کے میں عمر ایوب خان پر اثاثہ جات ظاہر نہ کرنے کی بابت میں پہلے اپیل دائر کی تھی جسے الیکشن ٹربیونل کے معزز جج نے جھوٹ پر مبنی قرار دے کر مسترد کرتے ہوئے خارج کر دیا تھا تمام یہ تماامور پہلے سے ہی عدالتوں میں زیر سماعت آچکے ہیں جھوٹ پر مبنی کیس کا فیصلہ جب بھی آئے گا تو عوام کے سامنے ہوگا سابق ایم این اے نے گزشتہ عدالتی سماعت جان بوجھ کر ملتوی کروائی ہے ان کے وکلاء ہائی کورٹ بنچ کے سامنے پیش ہی نہیں ہوئے ہیں واضح رہے کہ عمر ایوب گزشتہ انتخابات کے دوران مسلم لیگ ن کی قیادت کی جانب سے ہری پور کے حلقہ سے ٹکٹ نہ ملنے پرنار اض ہوکر پی ٹی آئی میں شامل ہو گے تھے ان کزن پی ٹی آئی کے سابق وزیر یوسف ایوب جعلی ڈگری کیس میں سپریم کورٹ سے تاحیات نااہل ہیں

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں