ہری پور پولیس کی کارروائی ، چوری کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری گرفتار

منگل 26 مارچ 2024 14:00

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) ہری پور پولیس نے چوری کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مکھنیال انسپکٹر حبیب اللہ خان نے ہمراہ نفری پولیس کے ڈی ایس پی سرکل خانپور محمد عزیر کی زیر نگرانی مقدمہ علت272/2023 جرم 380.411.512.34 میں مطلوب اشتہاری زاہد علی ولد ریاض علی خان سکنہ روالپنڈی کو نہایت حکمت عملی سے گرفتار کر لیا ، مزید تفتیش جاری ہے ۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں