پاک فوج بھارتی جارحیت کا بھرپورجواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے،صوبائی وزیرحاجی نورمحمد خان دمڑ

جمعہ 20 ستمبر 2019 15:35

ہرنائی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ اینڈواسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ پاک فوج بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے مودی سرکار کے کشمیریوں پر مظالم کو برداشت نہیں کریں گے ملک بھر کی طرح حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع ہرنائی و زیارت کے عوام کی جانب سے بھارتی مظالم کے خلاف اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ریلیوں میں بھر پور شرکت دونوں اضلاع کے عوام پاک فوج ساتھ ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر پی ایچ ای ، واسا حاجی نورمحمد دمڑنے کہاکہ نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ہم اس کے لئے کسی بھی حد تک جائیں گے۔ کشمیر کے ایک کروڑ اور پاکستان کے 22کروڑ عوام نے کشمیری بن کر اپنا مقدمہ دنیا کے سامنے پیش کر دیا ہے۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں