ہرنائی میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور ہلکی ژالہ باری ، ندی نالوں میں سیلابی ریلے

ہفتہ 15 ستمبر 2018 23:16

ہرنائی۔ 15ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2018ء) ہرنائی شاہرگ ناکس و گردونواح میں ہفتے کی شام کو گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور ہلکی ژالہ باری ہوئی۔

(جاری ہے)

بارش کے بعد ندی نالوں میں سیلابی ریلے آگئے ۔ضلع ہرنائی و گردونواح میں کافی عرصے بعد موسلادھاربارش سے لوگوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔ بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا۔ بارش ، ژالہ باری اور سیلاب سے کسی کی نقصان کی اطلاعات نہیں ملی ہیں۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں