ہرنائی،علاقوں میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف گرمی کے ستائے ہوئے عوام سڑکوں پر نکل کرسراپااحتجاج بن گئے

جمعرات 20 جون 2019 21:15

ہرنائی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) ضلعی ہیڈکوارٹر ہرنائی سمیت تمام دیہی علاقوں میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف گرمی کے ستائے ہوئے عوام سڑکوں پر نکل کرسراپااحتجاج بن گئے مظاہرین کی جانب سے تیسری بار احتجاج ہرنائی کوئٹہ شاہراہ کو ناکس پل کے مقام پر بلاک کردیاگیا جسکی وجہ سے قومی شاہراہ پر دونوں جانب سے مسافر گاڑیوں سمیت دیگر گاڑیوں کی لمبی قطارے لگ گئی گاڑیوں میں سوار مسافروں خصوصاًً خواتین،بچوں ، ضعف المر افراد ،مریضوں و دیگر مسافروں کو شدید گرمی میں شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا احتجاجی مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ سزو و ناکس میں گزشتہ 48 گھنٹوں سے بجلی نہیں ہے کیسکو کی جانب سے بلوں کے ادائیگی کے بائوجود بجلی کو منقطع کردیا گیا ہے اسکے علاوہ 14 گھنٹوں سے طویل لوڈشیڈنگ نے عوام کا جنیا محال کردیا ہے مظاہرین نے کہاکہ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور سزو و ناکس کے مختلف علاقوں میں منقطع بجلی کی بحالی تک احتجاج جاری رہے گا اور قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال نہیں ہونے دینگے اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر ہرنائی عظیم جان دمڑ موقع پر پہنچ کر احتجاجی مظاہرین سے طویل مذکرات اور مطالبات حل کرنے کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین نے ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کرتے ہوئے شاہراہ سے رکاوٹیں ہٹاکر شاہراہ کو بحال کردیا گیا ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ نے احتجاجی مظاہرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پرامن احتجاج عوام کا حق ہے تاہم احتجاج میں عوام کو تکلیف دینا مناسب نہیں ہے اور نہ ہی ضلعی انتظامیہ قومی شاہراہوں پر رکاوٹیں کھڑی کرنا برداشت کرے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے حوالے سے بار بار کیسکو حکام کو لکھا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ نے مظاہرین کو بتایا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ اور گرمی اور عوام کے احتجاج کے حوالے سے کمشنر سبی کو تفصیلی رپورٹ اسال کردیا جائے گا ۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ قومی شاہراہوں پر احتجاج سے گریز کریں کیونکہ قومی شاہراہوں پر مسافر گاڑیوں میں خواتین بچے ضعف المرافراد سمیت مسافروں کو تکلیف ہوتا ہے دریں اثناء کیسکو ہرنائی کی جانب سے ضلع بھر میں بجلی چوروں ، نادہندگان کے خلاف کیسکو آپریشن کی جانب سے آپریشن تیزی سے جاری ہے ابتک سینکڑوں نادہندگان کے کنکشن منقطع کئے گئے اور بلاتعطل کیسکو نادہندگان کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں