)بلوچستان عوامی پارٹی کا وفا ق کی جانب سے ترقی و خوشحالی کیلئے اقدامات کرنے میں دلچسپی لینے اور پسماندگی کے خاتمے کیلئے وسائل فراہم کرنے کا خیرمقدم

جمعرات 6 اگست 2020 22:40

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اگست2020ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای ،واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے وفا ق کی جانب سے بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے اقدامات کرنے میں دلچسپی لینے اور پسماندگی کے خاتمے کیلئے وسائل فراہم کرنے کا خیرمقدم کرتے ہے بی اے پی کی صوبائی حکومت صوبہ کی ترقی کیلئے ہرفورم پر بھرپور جدوجہد کررہی ہیں بلوچستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور توانائی کی سہولیات کی فراہمی سے صوبہ مزید ترقی و خوشحالی کی راہ پرگامزن ہوگا ماضی کی حکمران بلوچستان سے صرف وعدے کرکے جان خلاصی کرتے تھے لیکن وزیراعظم پاکستان عمران خان عملی اقدامات کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ہرنائی کے علاقہ غڑمی میں بارتیوں کی ٹریکٹر ٹرالی کو حادثے پر افسوس ہوا حادثے میں زخمیوں ہونے والوں کو تمام تر طبی سہولیات دی جائیگی ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں حکومت بلوچستان صوبے کی ترقی کیلئے بھرپور اقدامات کررہے ہیں اور ساتھ ہی وفاق صوبائی حکومت سے بلوچستان کی پسماندگی کے خاتمے میں ساتھ دے رہی ہیں انہوں نے کہاکہ بلوچستان کو ترقی راہ پرگامزن کرنا بی اے پی کا وژن اور مشن ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان ترقی کی راہ پرگامزن ہے صوبے میں جاری عوامی مفادات کے اجتماعی ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے صوبے کے عوام مستفید ہونگے انہوں نے کہاکہ حکومت نے جو بھی ترقیاتی منصوبے منظور کرائے ہے وہ تمام منصوبے عوام کے اجتماعی منصوبے ہے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ماضی میں بلوچستان کی ترقی کے بلند و بانگ دعویں صرف اخباری بیانات اور فائلوں تک محدود تھے لیکن موجودہ حکومت کے تمام ترقیاتی منصوبے عوام کے سامنے ہے اور ترقیاتی منصوبوں کو معیاری بنانے کیلئے وزیراعلیٰ بلوچستان ، صوبائی وزراء ، تمام ڈپیارٹمنٹ کے سیکرٹریز اور وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم ترقیاتی منصوبوں کی کھڑی نگرانی کررہے ہیں صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ حلقہ انتخاب میں بڑے پیمانے پر عوام کے اجتماعی ترقیاتی منصوبوں اور ہمارے دوسالہ کارگردی کو دیکھ کر لوگ جوق درجوق بی اے پی میں شامل ہورہے ہیں انہوں نے کہاکہ ہماری سیاست کا محور عوامی خدمت ہے جس کیلئے دن رات کوشاں ہوں

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں