ہرنائی میں بارشوں ، سیلاب سے ہونے والے نقصانات کاازالہ کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کرونگی، رکن صوبائی اسمبلی لیلیٰ ترین

منگل 25 جون 2019 17:05

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) رکن صوبائی اسمبلی لیلیٰ ترین نے کہاکہ ہرنائی میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے نقصانات کاازالہ کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کرونگی، ضلع ہرنائی میں بارش و سیلاب نے تباہی مچادی ہے بہت بڑے پیمانے پر عوام کی مالی نقصانات ہوئے ہیں جبکہ کئی حفاظتی بند بھی ٹوٹ گئے ہے جس سے مزید بارشوں اور سیلاب کی صورت بڑے پیمانے پر نقصان کا خدشہ ہے ہرنائی میں بارش و سیلاب سے گھروں دکانوں اور حفاظتی بندت کو پہنچنے والی نقصانات کے حوالے سے وزیراعلیٰ بلوچستان میرجام کمال خان سے ملاقات کرکے انہیں تمام صورتحال سے آگا کرچکی ہوں وزیراعلیٰ نے محکمہ ایریگیشن اور ڈپٹی کمشنر ہرنائی سے حفاظتی بندات اور وعوامی نقصانات کی رپورٹ طلب کرلیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ ضلع ہرنائی کے تمام حفاظتی بندات کا ازسرنو جائزہ لینے اور انکی تعمیر ومرمت کیلئے وزیراعلیٰ بلوچستان کو تحریری درخواست بھی دی گئی کیونکہ2010 ء میں یہی سروتی حفاظتی بند کے ٹوٹنے سے سینکڑوں گھر ، ہزاروں ایکڑ زرعی زمین دکاونین تباہ ہوگئے تھے۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں