شہری نے وزیراعظم کے مرغیاں پالنے کے منصوبے کو عملی جامہ پہنا دیا

ہارون آباد کے شہری نے غربت مکاؤ پروگرام سے متاثر ہو کر اپنی دو ایکڑ زمین پر دیسی مرغیاں کا اوپن شیڈفارم قائم کر لیا، فارم کے مالک نے منصوبے کو منافع بخش قرار دے دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 1 فروری 2019 10:11

شہری نے وزیراعظم کے مرغیاں پالنے کے منصوبے کو عملی جامہ پہنا دیا
ہارون آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔01 فروری 2018ء) وزیراعظم عمران خان کی دیسی مرغیاں پال کر منافع کمانے کی تجویز کو ہارون آباد کے ایک نوجوان نے عملی جامہ پہنا دیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہارون آباد میں ایک شہری نے وزیراعظم عمران خان کے وژن پر عمل کرتے ہوئے اوپن شیڈ فارم قائم کر لیا۔ہارون آباد کے نواحی گاؤں کے رہائشی عمران حیدر نے غربت مکاؤ پروگرام سے متاثر ہو کر اپنی دو ایکڑ زمین پر دیسی مرغیاں کا اوپن شیڈفارم قائم کر لیا جس میں قریباََ دس ہزار کے قریب دیسی مرغیاں اورر مرغے ہیں۔

شیڈ کے چاروں طرف حفاظت کے لیے الیکٹرک بار بھی لگائی گئی ہے۔شیڈ میں درخت جب کہ صاف پانی کے لیے تیوب ویل بھی دستیاب ہے۔دیکھ بھال پر مامور ملازم جب دانے ڈالنے کے لیے سیٹی بجاتا ہے تو مرغیاں بھاگتی ہوئی آتی ہیں۔

(جاری ہے)

مرغیوں کو کھانے میں چارہ ،گندم اور مکئی دی جاتی ہے۔فارم کے مالک کا کہنا ہے کہ یہ کام بہت منافع بخش کام ہے اور مجھے اس سے فائدہ مل رہا ہے۔

واضح رہے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے غربت مٹاؤ پروگرام کا اعلان کیا تھا تاہم اس میں مرغیوں اور انڈوں کے ذکر سے مخالفین نے مذاق اڑنا شروع کر دیا تاہم جس چیز کا مذاق ہمارے ملک میں بناا جا رہا ہے عالمی میڈیا اسی کی تعریف کر رہا ہے۔

واشنگٹن پوسٹ میں شائع شدہ آرٹیکل میں وزیراعظم عمران خان کے غربت مٹاؤ پروگرام کی تعریف کی گئی تھی۔آرٹیکل میں لکھا گیا ہے غریب اور ورکنگ کلاس نے مرغیوں کے منصوبے پر خوشی کا اظہارکیا ہے۔ انہوں نے خوشحال خاندانوں نے بھی غریبوں کی حالت بہتر کرنے کی ترجیح کو سراہا۔منصوبے کا مقصد غریب گھرانے کو آمدنی کاذریعہ مہیا کرنا ہے۔ آرٹیکل کےمطابق غریب گھرانے اس منصوبے سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں جب کہ شہری گھرانے بھی منصوبے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

ہارون آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں