ہارون آباد،درندہ صفت شخص نے سات سالہ ننھی بچی کی عصمت کو روند ڈالا

ہفتہ 24 اگست 2019 16:01

ہارون آباد،درندہ صفت شخص نے سات سالہ ننھی بچی کی عصمت کو روند ڈالا
ہارون آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2019ء) نواحی گائوں 20تھری آر کی گلشن کالونی میں درندہ صفت شخص نے سات سالہ ننھی بچی کی عصمت کو روند ڈالا۔

(جاری ہے)

والد فریاد لے کر تھانہ صدر پہنچ گیاتفصیلات کے مطابق ہارون آباد کے نواحی گائوں 20تھری آر کی آبادی گلشن کالونی میں درندہ صفت منیر نامی شخص نے قریبی فصلوں میں لیجا کر غریب رکشہ ڈرائیور کی معصوم سات سالہ کی عصمت کو روند ڈالا۔متاثرہ بچی کا والد فریاد لیکر تھانہ صدر ہارون آباد پہنچ گیا۔ پولیس نے بچی کے والد کی درخواست پر قانونی کاروائی کا آغاز کرتے ہوئے بچی کو تحصیل ہیڈ کواٹر منتقل کر دیا پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا اور اس کیخلاف ایف آر بھی درج کر لی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ہارون آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں