کرونا وائرس کے حوالے سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہارون آباد میں 4 بیڈز پر مشتمل آئسولیشن وارڈ قائم کر دیا گیا

منگل 3 مارچ 2020 13:20

کرونا وائرس کے حوالے سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہارون آباد میں 4 بیڈز پر مشتمل آئسولیشن وارڈ قائم کر دیا گیا
ہارون آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2020ء) کرونا وائرس کے حوالے سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہارون آباد میں 4 بیڈز پر مشتمل آئسولیشن وارڈ قائم کر دیا گیاتحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال ہارون آباد میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے لیے 4 بیڈز پر مشتمل آئسولیشن وارڈ قائم کر دیا گیا ہے جبکہ کرونا وائرس کی تشخیص کے لئے خصوصی لیبارٹری کٹس اور تحفظ کیلئے خصوصی لباس بھی منگوائے گئے ہیں جو کہ میڈیکل سٹاف کو فراہم کر دئیے گئے ہیں ایم ایس ڈاکٹر نعیم عطاء،ڈاکٹر محمد عامر رضا، ڈی ڈی ایچ او، ڈاکٹر احمد خان،ڈی ایم ایس ڈاکٹر انورنے مشترکہ بیان میں جناح پریس کلب سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تحصیل ہارون آباد یا اس کے گردونواح میں تاحال کرونا وائرس سے متاثرہ کسی شخص کی تشخیص نہ ہوئی ہے اور نہ ہی اطلاع ہے مگر حکومت پاکستان اور محکمہ صحت کی ہدایات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اسپتال میں آئسولیشن وارڈ اور دیگر حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں، عوام کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں موسمی بخار، کھانسی اور دیگر بیماریاں ضرور ہیں مگر ان کی ادویات اسپتال میں موجود ہیں. کرونا وائرس سے بچاو کے لئیے ماسک اور ادویات بھی موجود ہیں مگر احتیاطی تدابیر اختیار کر کے اس سے بچا جا سکتا ہے

ہارون آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں