پنجاب کی سب سے بڑی زرعی منڈی ہارون آباد غلہ منڈی میں پڑی کپاس کے ڈھیروں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی آگ کی شدت تیز ہونے کے باعث دیکھتے ہی دیکھتے سو من سے زائد کپاس جل کر خاکستر ہو گئی

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 31 اگست 2021 16:43

ہارون آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ ۔ 31 اگست 2021ء،نمائندہ خصوصی،عامر سلطان) تحصیل ہارون غلہ منڈی میں پڑی کپاس کے ڈھیروں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،سو من سے زائد کپاس جل کر خاکستر ہوگئی،فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر نہ پہنچ سکا۔۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب کی سب سے بڑی زرعی منڈی ہارون آباد غلہ منڈی میں پڑی کپاس کے ڈھیروں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی آگ کی شدت تیز ہونے کے باعث دیکھتے ہی دیکھتے سو من سے زائد کپاس جل کر خاکستر ہو گئی غلہ منڈی میں موجود پلے داروں نے اپنی مدد آپ کے تحت بھڑکتی آگ پر قابو پایا جبکہ فائر بریگیڈ کا عملہ اطلاع ملنے کے باوجود تاخیر سے پہنچا فائر بریگیڈ کے عملے کا کہنا تھا کہ شہر میں ٹریفک زیادہ ہونے کی وجہ سے تاخیر ہوئی پولیس تھانہ سٹی ہارون آباد نے موقع پر پہنچ کر کپاس میں لگنے والی آگ کی وجوہات کی جانچ پڑتال کرنا شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

ہارون آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں