حسن ابدال کے نواحی دیہاتوں نکو،بفاہداورتحصیل غازی کو ملانے والے4سال قبل 25کروڑروپے کی لاگت سے بننے والے پل کاتاحال افتتاح نہ ہوسکاحسن ابدال تا پل سڑک موہنجوداڑوکی صورت اختیارکرگئی

جمعہ 24 اکتوبر 2014 19:31

حسن ابدال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء)حسن ابدال کے نواحی دیہاتوں نکو،بفاہداورتحصیل غازی کو ملانے والے4سال قبل 25کروڑروپے کی لاگت سے بننے والے پل کاتاحال افتتاح نہ ہوسکاحسن ابدال تا پل سڑک موہنجوداڑوکی صورت اختیارکرگئی افتتاح نہ ہونے کی بڑی وجہ کسی مقامی سیاسی شخصیت کی تختی کانہ ہوناہے پل کی تعمیرمیں مقامی فلاحی تنظیم اورسابق وزیراعلیٰ کے پی کے پیرصابرشاہ کی ذاتی کوششوں کااہم کردار ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چار سال قبل حکومت پنجاب نے 25کروڑروپے کی لاگت سے تحصیل حسن ابدال اورہزارہ ڈویژن کی تحصیل غازی کے متعدد دیہاتوں کوباہم ملانے والے دریائے ہروپرایک پل تعمیرکیا جس پر خطیررقم خرچ ہوئی تھی مگرپل کاافتتاح چار سال گزرجانے کے باوجودابھی تک اس لئے نہیں ہوسکاکہ اس پل کو بنوانے میں کسی مقامی سیاسی شخصیت کاہاتھ نہیں تھابلکہ مقامی فلاحی تنظیم کے عہدیداروں شاہدعلی اعوان ودیگرنے مکمل طورپر اپنی مددآپ کے تحت اسے پایہٴ تکمیل تک پہنچایا جس میں ان کی معاونت سابق وزیراعلیٰ خیرپختونخواہ پیرسیدصابرشاہ نے کی اس پرظلم یہ ہواکہ مذکورہ پل کے آگے اور پیچھے سڑکیں تعمیرہی نہیں کی گئیں جس کے باعث اس پل کی اہمیت وافادیت سے فائدہ نہ اٹھایا جاسکاتنظیم کے روح رواں شاہدعلی اعوان نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیاہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف پہلی فرصت میں مذکورہ پل کاافتتاح کریں اوراس کے ساتھ ساتھ رابطہ سڑکیں بھی تعمیرکرائیں تاکہ مختلف دیہاتوں میں بسنے والی آبادی کے لوگ اس سے فائدہ اٹھا سکیں یادرہے اس پل کے ذریعے سینکڑوں دیہاتی روزانہ حسن ابدال اورغازی کاسفرکرتے ہیں۔

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں