حسن ابدال،وائس چیئرمین بلدیہ پنڈی گھیب اور اسکے ساتھیوں پر اقدام قتل کا مقدمہ درج

اتوار 13 جنوری 2019 19:50

حسن ابدال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2019ء) ایس ایچ او پنڈی گھیب نے وائس چیئرمین بلدیہ پنڈی گھیب عبید اللہ طاہر اور اسکے ساتھیوں پر اقدام قتل کا مقدمہ درج کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ مجرم چاہے جتنا با اثر کیوں نہ ہو قانون کی نظر اور شکنجے میں سب برابر ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نئے تعینات شدہ ایس ایچ او تھانہ پنڈی گھیب ایس آئی نثار احمد جو کہ اپنی پیشہ ورانہ مہارت کی وجہ سے پنجاب بھر میں اپنا نام رکھتے ہیں اور کسی ظالم یا مجرم کے ساتھ کوئی رعائیت نہ رکھنیپر مشہور ہیں، جسکی ایک نئی مثال با اثر وائس چئیر مین بلدیہ پنڈی گھیب عبید اللہ طاہر کے خلاف اسکے مخالف فریق پراقدام قتل جیسے جرم کا مرتکب ہونے پر فوری ایف آئی آر درج کر نے کے بعد اسکو گرفتار کر کے نہ صرف پابند سلاسل کیا بلکہ وقوعہ میں استعمال ہونے والی رائفل بھی برآمد کر لی ۔

اس موقع پر پنڈی گھیب کی عوام نے پولیس کے افسران کا شکریہ ادا کیا کہ ایسے ایماندار اور نڈر پولیس افسران کو ہر جگہ تعینات کیا جائے جو کسی قسم کے پریشر سے یکطرفہ کاروائی نہ کریں بلکہ حق اور سچ کے ساتھ اپنی ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں