حسن ابدال ،بھارتی سکھ یاتریوں کی گوردوارہ سری پنجہ صاحب آمد

7گوردوارہ سری پنجہ صاحب میںایک روز قیام کے بعد واپس لاہور روانگی۔ایک روزہ قیام میں ہندوستانی سکھ یاتریوں نے گوردوارہ سری پنجہ صاحب میں مذہبی رسومات ادا کیں

ہفتہ 21 ستمبر 2019 23:28

خ حسن ابدال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2019ء) حسن ابدال ،بھارتی سکھ یاتریوں کی گوردوارہ سری پنجہ صاحب آمد۔گوردوارہ سری پنجہ صاحب میںایک روز قیام کے بعد واپس لاہور روانگی۔ایک روزہ قیام میں ہندوستانی سکھ یاتریوں نے گوردوارہ سری پنجہ صاحب میں مذہبی رسومات ادا کیں ۔ بھارتی سکھ یاتریوں کے لئے گوردوار سری پنجہ صاحب میں رہائش ،کھانے پینے کے بہترین اِنتظامات کئے گئے۔

بھارتی سکھ یاتریوں کی آمد اور واپس روانگی کے موقع پراِنتہائی سخت حفاظتی اِنتظامات۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ہمسایہ ملک بھارت سے 24سکھ یاتریوں پر مشتمل وفد جتھہ لیڈر ہرجوت شاہ سنگھ کی قیادت میںکار نمبر LE-8345اور کوسٹر نمبر LES-4425کے ذریعے 20ستمبر جمعة المبارک کی شام لاہور سے گوردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال پہنچا ،گردوارہ سری پنجہ صاحب میں ایک روزہ قیام کے دوران بھارتی سکھ یاتریوں نے اپنی مذہبی رسومات ادا کیںجن میں اشننان کرنا،ماتھا ٹیکی،گوروگرنتھ صاحب کا پاٹ کرنا وغیرہ شامل تھا اور گوردوارہ سری پنجہ صاحب کے مختلف حصے دیکھے ۔

(جاری ہے)

بھارتی سکھ یاتریوں کے لئے گوردوارہ سری پنجہ صاحب رہائش ،کھانے پینے سمیت دیگر بہترین اِنتظامات کئے گئے ۔ بھارتی سکھ یاتری گوردوارہ سری پنجہ صاحب میں ایک روزہ قیام کے بعد21ستمبر ہفتہ کی صبح یہاں سے لاہورکے لئے روانہ ہوگئے۔ بھارتی سکھ یاتریوں کی گوردوارہ سری پنجہ صاحب آمد اوران کی یہاں سے لاہور واپس روانگی کے موقع پر اِنتہائی سخت حفاظتی اِنتظامات کئے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں