)حکومت کے پاس مہنگائی کے طوفان کو کنٹرول کرنے کے لیے کسی قسم کی حکمت عملی موجود نہیں ،سردار ذوالفقار حیات خان

اتوار 7 نومبر 2021 19:40

حسن ابدال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 نومبر2021ء) آج پاکستان کا ہر شہری حکومت کی نا اہلی کے باعث بڑھتی مہنگائی سے پریشان اور غریب طبقہ مایوس نظر آتا ہے۔حکومت کے پاس مہنگائی کے طوفان کو کنٹرول کرنے کے لیے کسی قسم کی حکمت عملی موجود نہیں ہے۔عمران خان کا ریلیف پیکج عوام کے لیے تکلیف پیکج بن چکا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ این اے 55کے مقامی رہنماء اور سابقہ امیدوار برائے قومی اسمبلی سردار ذوالفقار حیات خان نے گذشتہ روز حسن ابدال کی معروف سماجی شخصیت فرخ مغل کی پر تکلف دعوت ولیمہ کی تقریب میں میڈیا نمائندوں سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔

فرخ مغل کی دعوت ولیمہ کی تقریب مقامی شادی ہال میں منعقد کی گئی تھی۔جس میں سیاسی،سماجی اور کاروباری شخصیات نے بھی شرکت کی۔راہنماء پیپلز پارٹی سردار ذوالفقار حیات خان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں حکومت سے ریلیف نہیں بلکہ انصاف کا مطالبہ کر رہی ہیں۔تبدیلی سرکار کسی غلط فہمی میں نہ رہے۔تاریخ گواہ ہے کہ پیپلز پارٹی نے کبھی آمروں سے ریلیف نہیں مانگا

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں