ٹیچرز کو معاشرے میں عزت دینے کے لیے ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر فی میل کشور شریف

Muhammad Naeem Yusha محمد نعیم یوشا منگل 5 اکتوبر 2021 11:39

حاصل پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اکتوبر2021ء) 5 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں اساتذہ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے  ہمارانطام تعلیم اور اساتذہ بے شمار مسائل سے نبردآزما ہیں سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی قلت،غیر تدریسی ڈیوٹیاں ،ٹریننگ کے مواقع نہ ہونا،تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کا فقدان اور سب سے بڑھ کر نجی تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی بہت کم تنخواہیں جیسے مسائل کا اساتذہ کوسامنا ہے۔

ماہرین تعلیم اور اساتذہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ملک میں اساتذہ کو بے شمار مشکلات کا سامنا ہے۔ تعلیم جس کو پہلے ترجیح ہونا چاہیے تھا مگر حکومت کی بنیادی ترجیح نہ ہونے کی وجہ سے تعلیمی نتائج متاثر ہو رہے ہیں۔ اساتذہ کے عالمی دن پر  ڈائریکٹر تعمیر نو سکول ملک محمد حسین  نے پیغام دیتے ہوے کہا کہ ہمیں اساتذہ کے لکھنے اور سکھانے کے عمل کو تبدیل کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

دنیا رٹا سسٹم چھوڑ کر اوپن بک نظام تعلیم پر جا چکی ہے۔ 21ویں صدی میں نظام تعلیم تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی معاشرے میں استاد کا بڑا مقام ہے سابق پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج پروفیسر طارق گل نے کہا کہ اساتذہ کو غیر تدریسی ڈیوٹیاں سرانجام دینا پڑتی ہیں جس سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں اگر یہ کام اساتذہ کی بجاے کسی اور ڈیپارٹمنٹ سے لیا جاے تو نمایاں تبدیلی آ سکتی ہے ڈائریکٹر سپریر کالج میاں عظیم اکرم پرنسپل پنجاب کالج پروفیسر یاسر گبول پرنسپل ڈائریکٹر حاصل پور کالج میاں آصف ایڈووکیٹ پرنسپل الائیڈ سکول حماد احمد پرنسپل ایپک سکول حافظ عمیر طاہر خرم گل  پرنسپل راہی ماڈل سکول عمران احمد پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے صدر مرزا محمد ظفر کا یوم اساتذہ کے دن پر کہنا تھا کہ اگر والدین بچوں کی پرورش کرتے ہیں تو اساتذہ ان کی ذہنی نشوونما کرکے انہیں مستقبل کا مفید شہری بناتے ہیں۔

والدین کے بعد استاد ہی بچوں کی تربیت میں اہم کردار ادا کرتا ہے یہی وجہ ہے کہ استاد کو روحانی والدین کا درجہ دیا گیاہے، استاد اور شاگرد کارشتہ انسانی زندگی کاوہ ستون ہےجو زندگی کو رنگوں سے بھر دیتا ہے  والدین اگر کردار ادا کریں تو یقینا معاشرے میں مثبت تبدیلی کے ساتھ ساتھ استاد اور شاگرد کے درمیان تعلق کو بحال کیا جا سکتا ہے جو معاشرے اساتذہ کو عزت دیتے ہیں وہی ترقی کی راہ پر گامزن ہوتے ہیں۔

حاصل پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں